سوراج آگ برساتا رہا ٗ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے
مالاکنڈ ، کوہاٹ ، اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارش کا امکان
اتوار 5 جون 2016 15:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جون۔2016) ملک بھر میں سورج اتوار کو بھی مسلسل آگ برسا تا رہا ٗ ملک کے بیشتر علاقے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی شدت تاحال برقرار رہی ٗ بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ، سورج کی تپش اور لوڈ شیڈنگ نے عوام کو مزید پریشان کئے رکھا۔
سندھ اور پنجاب میں کئی علاقے صبح سے ہی گرمی کی شدید لپیٹ میں رہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے ذیادہ درجہ حرارت نور پور تھل اور بہاولنگر میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا دیگر شہروں میں رحیم یار خان، جوہر آباد، حیدرآباد 44، مونجودڑو ، جھنگ، منڈی بہاؤالدین ، قصور، اوکاڑہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ساہیوال ،خان پور 43، جہلم ،فیصل آباد، منگلا ، کوٹ ادو ، بہاولپور ، شہید بے نظیر آباد اور ملتان میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ، لاہور ، راولپنڈی ،ڈیرہ غازی خان ، گوجرانوالہ ، بھکر، گجرات41 جبکہ لیہ ، پشاور، سیالکوٹ 40 میں درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق سیدو شریف اور پنجگور میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.