سرکاری ملازمین کیلئے نئی ہاؤسنگ سکیم کا اعلان کیا جائے‘کم تنخواہ پانے والے ملازمین کے پے سکیل پر نظرثانی کی جائے‘ سٹیل ملز کو چلانے کیلئے نیا بورڈ تشکیل دیا جائے
پی ٹی آئی کے رکن اسد عمرکا قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال
منگل 7 جون 2016 14:00
اسلام آباد ۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جون۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسد عمر نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لئے نئی ہاؤسنگ سکیم کا اعلان کیا جائے‘ وفاقی حکومت بھی صوبوں کی طرح کم تنخواہ پانے والے ملازمین کے پے سکیل پر نظرثانی کرے‘ پاکستان سٹیل ملز کو چلانے کے لئے نیا بورڈ تشکیل دیا جائے۔
(جاری ہے)
منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسد عمر نے وفاقی بجٹ 2016-17ء کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شرح نمو میں اضافہ کے اعداد و شمار کو ہم تسلیم نہیں کرتے‘ سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری بڑھ رہی ہے۔ پاکستان سٹیل ملز کو چلانے کے لئے نیا بورڈ تشکیل دیا جائے۔ بجلی ‘ پٹرول اور گیس پر سے ٹیکس کم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کرپشن کے سدباب کے لئے کوئی اقدامات تجویز نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کی کم سے کم اجرت کے برابر پنشن کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے لئے نئی ہاؤسنگ سکیم کا اعلان کیا جائے۔ وفاقی حکومت بھی صوبوں کی طرح کم تنخواہ پانے والے ملازمین کے پے سکیل پر نظرثانی کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.