وفاقی حکومت نے آف شور کمپنیوں میں غیر اعلانیہ اثاثوں کو ریگولرائز کرنے کے پیکج پر کام شروع کردیا
ایف بی آر کا وفد، او ای سی ڈی انتظامیہ سے مذاکرات کیلئے 23 جون کو جرمنی جائے گا
منگل 7 جون 2016 18:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) وفاقی حکومت نے آف شور کمپنیوں میں غیر اعلانیہ اثاثوں کو ریگولرائز کرنے کے پیکج پر کام شروع کردیا۔ٹیکس عہدیداران نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اس پیکج کا رواں سال اگست میں اعلان کیا جائیگا ٗ اسے حتمی شکل دینے اور عملدرآمد کی ذمہ داری فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور اسٹیٹ بینک کی ہوگی۔
ٹیکس عہدیدار کے مطابق ہم سے کہا گیا ہے کہ ہم ممکنہ ٹیکس دہندگان کی آف شور اور غیر اعلانیہ کمپنیوں کو ریگولرائز کرنے کے حوالے سے منصوبہ پیش کریں۔ٹیکس اصلاحات کمیشن اس منصوبے پرپاناما لیکس کا معاملہ خبروں کی زینت بننے کے کافی عرصے قبل سے کام کر رہا ہے۔(جاری ہے)
ٹیکس عہدیدار نے کہا کہ حکومت آرگنائزیشن آف اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ (او ای سی ڈی) کی رکنیت حاصل کرنے کیلئے پرامید ہے جس سے ٹیکس حکام پاکستانیوں کی، بیرون ملک سرمایہ کاری سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے ٗاس وقت او ای سی ڈی کے 34 رکن ممالک ہیں، جن میں امریکا اور برطانیہ بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایف بی آر کا وفد، او ای سی ڈی انتظامیہ سے مذاکرات کیلئے 23 جون کو جرمنی جائے گا جبکہ ہم پہلے ہی او ای سی ڈی کی رکنیت حاصل کرنے کی کئی شرائط پوری کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجوزہ پیکج میں غیر ملکی اثاثوں کو سامنے لانے کے لیے 2 قوانین بھی متعارف کرائے جائیں گے جن میں سے ایک قانون غیر ملکی اثاثے اور آمدنی ظاہر نہ کرنے والوں کو قانونی تحفظ فراہم کریگا۔ٹیکس عہدیدار کے مطابق مجوزہ اسکیم کو حتمی شکل دینے سے قبل اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.