فلمسٹار ثناء نے انگلینڈ میں انٹرنیشنل فیشن شو میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے میلہ لوٹ لیا

بدھ 8 جون 2016 12:45

فلمسٹار ثناء نے انگلینڈ میں انٹرنیشنل فیشن شو میں شاندار پرفارمنس ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جون ۔2016ء ) فلمسٹار ثناء نے انگلینڈ میں ہونے والے انٹرنیشنل فیشن شو میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے میلہ لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق فلمسٹار ثناء نے انگلینڈ میں ہونے والے فیشن شو میں انٹرنیشنل برانڈ کے ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر کیٹ واک کی ۔

(جاری ہے)

ان کی ریمپ پر کیٹ واک پر ہال میں موجود شرکاء نے زبردست تالیاں بجا کر بھرپور داد دی ۔ انٹرنیشنل فیشن شو میں دنیا بھر سے ماڈلز نے شرکت کی جبکہ پاکستان کی طرف سے فلمسٹار ثناء نے ریمپ پر کیٹ واک کرکے فیشن شو کا میلہ لوٹ لیا ۔ فلمسٹار ثناء آئندہ دو روز میں پاکستان واپس آجائیں گی اور واپسی کے بعد وہ ایک ٹی وی شو کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گی ۔