جدہ:غیرملکی ملازمین کی تعداد میں کمی کا کوئی ارادہ نہیں :مفرج الحقبانی

جمعرات 9 جون 2016 11:26

جدہ:غیرملکی ملازمین کی تعداد میں کمی کا کوئی ارادہ نہیں :مفرج الحقبانی

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔09جون 2016ء) : وزیرِ لیبر مفرج الحقبانی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ان کا سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی تعداد میں کمی کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی کسی قسم کی ایسی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔ ایک صحافی کے سوال پر کہ مملکت میں موجود 9ملین سے زائد غیر ملکی شہریوں کی تعداد میں کمی کرنے کا کوئی منصوبہ ہے ۔

(جاری ہے)

وزیرِ عمل مفرج الحقبانی نے کہا کہ ” ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ،اور سعودی شہریوں میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو اس سے جوڑنا درست بات نہیں ،کسی بھی ملک کے لیئے غیر ملکیوں کی موجودگی بڑی اہمیت رکھتی ہے“۔ الحقبانی نے کہا کہ 1.3ملین ملازمتیں 2020کے نیشنل ٹراسفرمیشن پروگرام کے تحت مہیاکی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مملکت میں متعدد شعبے ہیں جہاں صرف سعودی ہی کام کر سکتے ہیں ۔ لیکن اسکے ساتھ اور بہت سارے ایسے شعبے بھی ہیں جن میں خاص طور پر صرف غیر ملکی شہری ہی کام کر سکتے ہیں۔ سعودائزیشن پروگرام کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سعودائیشن پروگرام کے بارے میں غلط فہمیاں پید انہ کیں جائیں ۔ اس پروگرام پر عمل کیا جا رہا ہے ،اور اسکے موثر نتائج بھی مل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :