جگر گوشہ رسول ہاشمی حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرہ رضی اللہ عنہا کی سیرت مبارکہ مسلم خواتین کیلئے ایک کامل نمونہ کی حیثیت رکھتی ہے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 9 جون 2016 13:26

سیالکوٹ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 جون 2016ء)جگر گوشہ رسول ہاشمی حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرہ رضی اللہ عنہا کی سیرت مبارکہ مسلم خواتین کیلئے ایک کامل نمونہ کی حیثیت رکھتی ہے کہ جس پر عمل پیرا ہو کر وہ اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتی ہیں۔خواتین اپنے مسائل اور حقوق کے حصول کیلئے سیدہ پاک خاتون جنت کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کریں۔

(جاری ہے)

3رمضان المبارک”یوم وصال سیدہ خاتون جنت“ کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے پاکستان مشائخ وعلماء کونسل کے چیئرمین (برائے اورسیز) صفدر سید نے کہا کہ آپ رضی اللہ عنہا نے نبی پاکﷺ کی حیات مبارکہ کی مکمل پیروی فرمائی ۔

آپ نبی پاکﷺ سے حددرجہ محبت فرمایا کرتی تھیں یہی وجہ ہے کہ آپﷺ کے وصال کا سب سے زیادہ صدمہ آپ کو ہوا اور آپ غمگین و افسردہ رہنے لگیں۔انہوں نے کہا کہ آپ ایک بہترین بیٹی اورماں تھیں ،یہ آپ کی ہی تعلیم و تربیت کا اثر تھا کہ آپ کے بیٹے حضرت امام عالیٰ مقام حضرت امام حسین نے میدان کربلا میں اپنا سب کچھ قربان کردیا مگر دین پر کسی بھی قسم کی آنچ نہ آنے دی۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم خواتین سیدہ پاک کے سیرت و کردار کو اپنائیں ۔