خواجہ عمران نذیر کا گوجرانوالہ میں ڈی سی اوعامرجان اور ایم پی اے عمران بٹ کے ہمراہ رمضان بازاروں کا دورہ
جمعرات 9 جون 2016 18:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء ) پُاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری وپارلیمانی سیکرٹری برائے ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کا گوجرانوالہ میں ڈی سی او محمدعامرجان اور رکن اسمبلی عمران بٹ کے ہمراہ رمضان بازاروں کا دورہ ناقص ، غیر میعاری اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی،ناقص سیکیورٹی پر بھی ایکشن ،سیکیورٹی میئرز کو بہتر کرنے کی ہدایت۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت اربوں روپے کی سبسڈی کے ذریعے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دے رہی ہے منافع خوروں اور کالی بھیڑوں کو رکاوٹیں نہیں ڈالنے دی جائیں گی،انہیں عوام کش رویہ ترک کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ناجائزمنافع خوروں کے خلاف قانون حرکت میں آچکا ہے کسی معاف نہیں کایا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں پچھلے دو دن کی نسبت کافی بہتری آئی ہے انشاء اﷲ مزید بہتری آئے گی ۔
خواجہ عمران نذیر نے ناقص سیکورٹی پر بھی سخت ایکشن لیتے ہوئے سیکیورٹی بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں اور ناقص فروٹ بیچنے والے کا سٹال بند کرادیے جو بھی ایسا کرے گا اس کے ساتھ یہی سلوک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کا یہ سلسلہ جاری رہے گا کسی کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.