وزارت داخلہ نے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کی سزا معافی کی درخواست مسترد کر دی
انصاری کی والدہ نے بیٹے کی سزا کی معافی کے لئے صدر پاکستان کے نام درخواست ارسال کی تھی
جمعرات 9 جون 2016 22:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء) وفاقی وزارت داخلہ نے جاسوسی کے الزام میں سزا پانے والے بھارتی ایجنٹ حامد نہال انصاری کی سزا کی معافی کی درخواست مسترد کر دی،حامد نہال کی والدہ فوزیہ انصاری نے اپنے بیٹے کی سزا کی معافی کے لئے صدر پاکستان کے نام درخواست ارسال کی تھی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس حامد نہال کی فیس بک پر مبینہ طور پر بنوں کی رہائشی ایک لڑکی سے دوستی ہو گئی تھی اور وہ 2012 ء میں اپنی گرل فرینڈ کو ملنے غیر قانونی طریقے سے پاکستان آیا تھا،31 سالہ بھارتی جاسوس افغانستان کے راستے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ پر پاکستان داخل ہوا تاہم وہ اپنی گرل فرینڈ سے ملاقات سے قبل ہی کوہاٹ کے مقامی ہوٹل سے گرفتار کر لیا گیا ،جس پر جعلی شناختی کارڈ اور غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخلے اور جاسوسی پر اس کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا گیا ۔
10 فروری 2016کو نہال انصاری کو جاسوسی کے الزام میں3سال قید کی سزا سنا ئی تھی، ملزم کی والدہ فوزیہ انصاری نے اپنے بیٹے کی سزا کی معافی کے لئے صدر پاکستان کے نام درخواست ارسال کی تھی ، وزارت داخلہ نے درخواست کے قانونی پہلووں کا جائزہ لیتے ہوئے اسے مسترد کرتے ہوئے ایوان صدر نہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.