چیئرمین سینٹ نے بنڈل آئی لینڈ کی رکاوٹ میں ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کا معاملہ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بھیج دیا
سندھ میں چار ایل این جی ٹرمینلز بن رہے ہیں‘ کوئی ٹرمینل آئی لینڈ پر نہیں بن رہا ، وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل سے پوچھا جائے، وزیر موسمیاتی تبدیلی
جمعہ 10 جون 2016 15:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) چیئرمین سینٹ میاں ربانی نے بنڈل آئی لینڈ کی رکاوٹ میں ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کا معاملہ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بھیج دیا‘ وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا کہ سندھ میں چار ایل این جی ٹرمینلز بن رہے ہیں‘ کوئی ٹرمینل آئی لینڈ پر نہیں بن رہا اس پر وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل سے پوچھا جائے جس پر چیئرمین سینٹ میاں ربانی نے کہا کہ وزارت پٹرولیم اس پر جواب دینے سے قاصر ہے اور انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بچہ ہے۔
جمعہ کو سینیٹر شیری رحمن ‘ کریم احمد خواجہ اور سینیٹر تاج حیدر نے بنڈل آئی لینڈ کی رکاوٹ میں ایل این جی ٹرمینل تعمیر اور اس کی وجہ سے آئی لینڈ اور علاقے میں دفاعی انفراسٹرکچر کے تحفظ اور سالمیت کو پیش آنے والے خطرات کی جانب توجہ مبذول کرانے کا نوٹس پیش کیا۔(جاری ہے)
سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر سے مسائل میں اضافہ ہوگا۔
اگر ٹرمینل دو سو یا تین سو میٹر کی دوری پر بھی ہے پھر بھی مسائل ہونگے۔ وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بنڈل آئی لینڈ کے قریب ہے مگر آئی لینڈ پر نہیں بن رہا سندھ میں چار ایل این جی ٹرمینلز بن رہے ہیں اور کسی بھی طور ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر نہیں ہوگی۔ جس پر چیئرمین سینٹ نے معاملہ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بھیج دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغان صوبے ہرات میں مسجد پر حملہ، چھ افراد ہلاک
-
پاکستانی سفیر کی امریکی کانگریس مین سے ملاقات، عالمی اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
-
الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات پر اعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت
-
ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہونی تھیں وہ ہوچکیں اب انصاف ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
-
وزیراعظم کا آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط کے جاری ہونے پر اظہار اطمینان
-
شمالی کیرولینا کی تین بچی کے سو سال پرانے گھر میں بھوتوں کی موجودگی کا معاملہ اختتام کو پہنچ گیا
-
پروفیسر تقدیس گیلانی،وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ او- آئی۔ سی کانفرنس میں شرکت کریں گی
-
بدقسمتی یہ ہے کہ سچ سب کو پتا ہے لیکن بولتا کوئی نہیں، جسٹس اطہر من اللہ
-
آئی ایم ایف کی جانب سے ایک اعشاریہ1ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر شہبازشریف کا اظہاراطمینان
-
وزارت خزانہ کو بینک کھاتوں میں موجود غیر استعمال شدہ عوامی رقوم کو اپنے قبضے میں لینے کی اجازت؟
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
-
نومئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمات: اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.