ڈی سی او رحیم یارخان کا سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کا جائزہ

جمعہ 10 جون 2016 17:00

رحیم یار خان۔ 10جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) ڈی سی او رحیم یارخان کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے سبزی و فروٹ مارکیٹ میں مختلف سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ پھلوں و سبزیوں کی رسد پر مکمل نظر رکھیں اور اپنی تحصیلوں میں قبل از وقت طلب کا اندازہ لگاتے ہوئے مارکیٹ میں ارزاں نرخوں پر دستیابی یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سبزی و فروٹ مارکیٹ میں ہونے والی پھلوں کی نیلامیوں کا جائزہ لیتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدایت کی کہ سبزیوں اور پھلو ں کے سٹاک بارے روزانہ کی بنیاد پر معلومات حاصل کریں اور پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کے عمل کو ہر لحاظ سے شفاف بنانے کے لئے اقدامات کریں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ کسی صورت بھی پھل یا سبزی کی قیمت میں بلاجواز اضافہ نہ ہونے دیا جائے ۔انہوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر جمیل احمد جمیل کو بھی ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کمیٹی کے معاملات میں بہتری اور سبزی و پھلوں کے نرخوں کو اعتدال میں رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں جبکہ سبزی و پھل مارکیٹ کے حفاظتی انتظامات کو بھی ہر صورت مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :