امریکہ افغانستان میں ملا فضل اﷲ اور دیگر مطلوب دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر ے‘ آرمی چیف
پاکستان کسی صورت ’’را‘‘ اور ا ین ڈی ایس کو اپنے ملک میں دہشت گردی پھیلانے کی اجازت نہیں دے گا،بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی پر حملہ اور خود مختاری کی خلاف ورزی ہے،حملے سے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو ٹھیس پہنچی،دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے جنرل راحیل شریف کی افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈرجنرل جان نکلسن اور امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن سے گفتگو
جمعہ 10 جون 2016 17:13
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے امریکہ سے ملا فضل اﷲ اور دیگر مطلوب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کسی صورت ’’را‘‘ اور افغان ایجنسی کو پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کی اجازت نہیں دے گا،بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی پر حملہ اور خود مختاری کی خلاف ورزی ہے،حملے سے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو ٹھیس پہنچی،دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈرجنرل جان نکلسن اور پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال ، بارڈر مینجمنٹ ، افغانستان میں امن و استحکام اور 21 مئی کو بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا
-
سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ‘مریم نواز شریف
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
-
ٹھٹہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بطور جرمانہ وڈیرے کو خاندان کی 2 بچیاں دینے کا عجیب فیصلہ
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.