ٹی ڈی پیز کی بحالی اور اپنے علاقوں کو باعزت واپسی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اس سلسلے میں تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، وقت آگیا کہ قبائلی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرکے ان کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابرلایاجائے
گورنرخیبرپختونخوااقبال ظفرجھگڑا کا ایف ڈی ایم اے کی جانب سے ٹی ڈی پیز بارے بریفنگ کے دوران اظہارخیال
جمعہ 10 جون 2016 17:21
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ ٹی ڈی پیز کی اپنے اپنے علاقوں میں باعزت واپسی و بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام نے ملک میں امن واستحکام کی خاطرقربانیاں دی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ قبائلی عوام کی پسماندگی اور محرومیوں کا ازالہ کیاجائے اورانہیں ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابرلایاجائے۔
وہ جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں ڈی جی ایف ڈی ایم اے فیاض علی شاہ کی جانب سے ٹی ڈی پیز کی واپسی سے متعلق صورتحال پربریفنگ کے دوران اظہارخیال کررہے تھے۔ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر سکندرقیوم بھی موجودتھے۔(جاری ہے)
گورنرکوبتایاگیاکہ پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ ایف ڈی ایم اے مربوط اقدامات کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ گورنرنے ہدایت کی کہ ٹی ڈی پیز کی معاونت، واپسی اور بحالی وتعمیرنو کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام نے ملک میں امن واستحکام کی خاطرقربانیاں دی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ قبائلی عوام کی پسماندگی اور محرومیوں کا ازالہ کیاجائے اورانہیں ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابرلایاجائے۔گورنرنے قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اورمتاثرین کی واپسی وبحالی کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کی بحالی اور تعمیرنو کیلئے تیز تراقدامات کی ضرورت پرزوردیا۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھاجائیگا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.