امریکا کا افغانستان میں فضائی کاروائیاں بڑھانے کا فیصلہ

افغانستان میں تعینات امریکی فوجی براہ راست جنگی کارروائیوں میں حصہ نہیں لیں گے۔امریکی محکمہ دفاع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 19:41

امریکا کا افغانستان میں فضائی کاروائیاں بڑھانے کا فیصلہ

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء) امریکی محکمہ دفاع کے ایک سینیئر اہلکار نے عندیہ دیا ہے کہ صدر اوباما افغان سکیورٹی فورسز کی طالبان مخالف کارروائیوں میں مدد کے لیے امریکی فوج کے دائرہ کار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔اہلکار کے مطابق صدر اوباما کے فیصلے کے تحت افغانستان میں امریکی فضائی طاقت کے استعمال کو بڑھایا جائے گا۔

اس کے علاوہ افغان سکیورٹی فورسز کی فضائی مدد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔تاہم محکمہ دفاع کے اہلکار کے مطابق افغانستان میں تعینات تقریباً دس ہزار امریکی فوجی براہ راست جنگی کارروائیوں میں حصہ نہیں لیں گے۔امریکہ نے افغانستان میں اپنا جنگی مشن 2014 کے اختتام پر ختم کر دیا تھا اور اس وقت ملک میں تعینات امریکی فوجی افغان مسلح افواج کی تربیت اور مدد فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ امریکی اہلکار کی جانب یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب افغانستان میں طالبان نے ملک کے جنوبی علاقوں میں متعدد عسکری کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اس کے علاوہ طالبان کے امیر ملا منصور اختر کی پاکستان میں ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد نومنتخب امیر مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کی قیادت میں تشدد کے واقعات میں اضافے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔چند دن پہلے ہی کابل میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ایک رکنِ پارلیمان اور کم از کم دیگر تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :