حکومت سندھ نے آٹو سیکٹر پر پندرہ فیصد سیلز ٹیکس کی بجلی گرانےکی تیاری کرلی

جمعہ 10 جون 2016 22:55

حکومت سندھ نے آٹو سیکٹر پر پندرہ فیصد سیلز ٹیکس کی بجلی گرانےکی تیاری ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) صوبہ پنجاب میں لگژری گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے، تو حکومت سندھ نے آٹو سیکٹر پر پندرہ فیصد سیلز ٹیکس کی بجلی گرانے تیاری کرلی ہے، محکمہ خزانہ سندھ نے خدمات پر سیلز ٹیکس کی مد میں آمدن 61 ارب روپے سے بڑھاکر 78 ارب روپے کرنے کی تجویز کوبجٹ کا حصہ بنادیا ہے ، جبکہ ایکسائز ڈیوٹی سمیت صوبائی محصولات بھی بڑھا کر63 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت نے ورکشاپس پر بھی 15 فیصد ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے یعنی لوگوں کو اب گاڑی کی سروس کرانے سے پہلے بھی سو بار سوچنا پڑے گا۔ اسطرح کے ٹیکس عوام کے لیے تو پریشانی کا باعث ہونگے مگر ماہرین معاشیات اس ٹیکس کا نفاذ خوش آئند قرار دے رہے ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ٹیکس نیٹ وسیع اور ریوینو میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :