میری بہن نے گھر سے بھاگ کر شادی کرکے غلط کیا، پر میں کبھی نہیں چاہتی تھی کہ اسے قتل کر دیا جائے: لاہور میں زندہ جلا دیے جانے والی زینت کی بہن کا بیان
محمد علی ہفتہ 11 جون 2016 04:02
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جون ۔2016ء) لاہور میں زندہ جلا دیے جانے والی زینت کی بہن کا کہنا ہے کہ وہ کبھی نہیں چاہتی تھی کہ اس کی بہن کو قتل کر دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل لاہور میں پسند کی شادی کرنے پر 19 سالہ لڑکی زینت کو اس کی ماں اور بھائی کی جانب سے سفاکیت کی حد کرتے ہوئے زندہ جلا کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ایک غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے زندہ جلا دیے جانے والی لڑکی زینت کی بہن شازیہ نے کہا ہے کہ اس کی بہن نے گھر سے بھاگ کر شادی کرکے درست فیصلہ نہیں کیا تھا۔
مگر وہ یہ کبھی نہیں چاہتی تھی کہ اسے قتل کر دیا جائے۔ اس نے اپنی ماں کو بھی یہی مشورہ دیا تھا کہ زیادہ سے زیادہ یہ کیا جائے کہ زینت کیساتھ تعلقات ختم کر دیے جائیں۔(جاری ہے)
مگر میری ماں کیلئے یہ سب برداشت کرنا بہت مشکل تھا کیونکہ وہ سمجھتی ہے کہ گھر میں کوئی ایسا شخص نہیں جو اس کے فیصلے کیخلاف جائے۔ شازیہ نے مزید بتایا ہے کہ اس کے والد کی وفات کے بعد سے اس کی ماں کا رویہ اپنی بیٹیوں کیساتھ کبھی بھی ٹھیک نہیں رہا تھا۔
جبکہ زینت کی خالہ نسیم بی بی نے بتایا ہے کہ اس کی بہن بہت پہلے ہی اپنی بیٹی کو یہ کہہ چکی تھی کہ وہ کبھی بھی ایک دوسری ذات کے لڑکے سے اس کی شادی نہیں کرے گی۔ میری بہن نے اپنبی بیٹے کو زندہ جلا دینے کے بعد اس اقدام کو چھپانے کی بجائے خود محلے میں نکل کر شور ڈال دیا اور لوگوں کو بتایا کہ کیوں اور کیسے اس نے اپنی بیٹی کو زندہ جلا دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.