بھارتی وزیر دفاع نے ملک میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرادیا

پاکستان سمجھتا ہے کہ بھارت کو نقصان پہنچانا صحیح ہے ،منوہر پریکر کی ہرزہ سرائی

ہفتہ 11 جون 2016 19:44

بھارتی وزیر دفاع نے ملک میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کا ذمہ دار ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جون ۔2016ء ) بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے ایک بار پھر بھارت میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ بھارت کو نقصان پہنچانا صحیح ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ منوہر پریکر کا کہنا ہے کہ بھارت میں دہشتگردی کے واقعات میں پاکستان ملوث ہے ۔انکا کہنا تھاکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ بھارت کو نقصان پہنچانا صحیح ہے۔