حملہ آور عمر متین نے گزشتہ ہفتے دو گنیں خریدیں تھیں،ایف بی آئی
پیر 13 جون 2016 15:05
اورلینڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء) امریکی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے کہا ہے کہ حملہ آور عمر متین نے گزشتہ ہفتے ہی دو گنیں خریدی تھیں ۔امریکی میڈیا نے ایف بی آئی حکام کے حوالے سے بتایا کہ اورلینڈو حملہ آور 29 سالہ افغان نژاد امریکی شہری عمر متین نے گزشتہ ہفتے ہی دو گنیں خریدی تھیں ۔ جن میں ایک ہینڈ گن جبکہ ایک اے آر 15 نامی رائفل شامل تھیں ۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ عمر متین نے فائرنگ سے پہلے ہیلپ لائن نائن ون ون پر کال کی تھی اور داعش کے سربراہ سے بیعت کا بتایا تھا ۔ملزم سے 2013 اور 2014 میں انتہاپسندوں سے تعلق کے شبہ میں تفتیش کی تھی مگر کوئی ثبوت نہ ملنے پر چھوڑ دیا گیا تھا۔تفتیش میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فائرنگ سے پہلے داعش کے سربراہ سے بیعت کا بتایا تھا ۔(جاری ہے)
29سالہ عمر متین خاموش طبع اور تنہا ئی پسند تھا ۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں نوجوان کی فائرنگ سے 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہونے کے بعد اورلینڈو میں ہنگامی حالت نافذکردی گئی ہے ۔ شہریوں سے خون دینے کی اپیل اور امریکا بھر میں پرچم سرنگوں کر دیا گیا ۔ادھرامریکا میں مسلم تنظیموں کی جانب سے اورلینڈو فائرنگ واقعیکی شدید مذمت کی گئی اور کہا ہے کہ یہ نفرت پر مبنی اقدام ہے جس کی اسلام کسی طور اجازت نہیں دیتا۔داعش نے اورلینڈو فائرنگ کی ذمیداری قبول کرلی ہے اور ویب سائٹ پر بیان جاری کردیا گیا ہے۔ تاہم فلوریڈا سینیٹر بل نیلسن کہتے ہیں دعوے کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.