مائیکروسافٹ کا معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ لنکڈ ان کو 2۔26 ارب ڈالر کے عوض خریدنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 13 جون 2016 18:50

مائیکروسافٹ کا معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ لنکڈ ان کو 2۔26 ارب ڈالر کے ..

نیو یارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جون۔2016ء) مائیکروسافٹ نے معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ لنکڈ ان کو 2۔26 ارب ڈالر کے عوض خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی مائیکروسافٹ کی جانب سے معروف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ لنکڈ ان کو خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مائیکروسافٹ اور لنکڈ ان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

مائیکروسافٹ لنکڈ ان کو 2۔26 ارب ڈالر کے عوض خریدے گی۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت لنکڈ ان مائیکروسافٹ کا حصہ بن جائے گی تاہم اس کی برینڈنگ اور تمام مصنوعات ویسے کے ویسے ہی رہیں گی۔ لنکڈ ان پیشہ ورانہ لوگوں کو انٹرنیٹ پر جوڑنے کیلئے سب سے مشہور ویب سائٹ ہے جس کے یوسرز کی تعداد 433 ملین سے زائد ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ مائیکروسافٹ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے مقابلے کیلئے کھل کر میدان میں اترا گیا ہے۔ اس سے قبل کمپنی کی جانب سے صرف سافٹ وئیرز، ہارڈ وئیرز اور موبائل فونز کے کاروبار پر ہی توجہ مرکوز رکھی جا رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :