تاپی منصوبے سے پاکستان کو توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی،خواجہ آصف
بدھ 15 جون 2016 13:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تاپی منصوبے سے پاکستان کو توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور تاپی منصوبے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے‘ پاکستان اور تاجکستان انسداد منشیات اور سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مل کر کام کررہے ہیں‘ 2013 میں حکومت سنبھالی تو ملک کو سنگین مسائل کا سامنا تھا‘ ملک کی بہتری کیلئے اور پاکستان کی معیشت مستحکم کرنے کیلئے حکومت نے جامع اصلاحات کیں۔
بدھ کو وفاقی وزیر خواجہ آصف نے پاکستان اور تاجکستان بین الحکومتی مشترکہ کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں نے تجارت‘ توانائی اور مواصلاتی روابط کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔(جاری ہے)
تاپی منصوبے سے پاکستان کو توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور تاپی منصوبے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ باہمی تجارتی حجم میں اضافے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ پائیدار معاشی تعلقات چاہتا ہے اور صنعتی شعبے میں دونوں ملکوں کو تعاون کو فروغ دینا چاہئے۔ صنعتی شعبے میں تعاون کے لئے دونوں ملکوں میں نومبر 2015 میں معاہدہ ہوا تھا پاکستان اور تاجکستان انسداد منشیات اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھی مل کر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وسطی اور جنوبی ایشیاء کے درمیان تجارت کے فروغ کا اہم ذریعہ بن سکتا ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں اور تاجک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ 2013 میں حکومت سنبھالی تو ملک کو سنگین مسائل کا سامنا تھا اور ملک کی بہتری کے لئے حکومت نے جامع اصلاحات کیں ہیں آج پاکستان کی معیشت مستحکم ہے جس کا اعتراف عالمی ادارے بھی کررہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.