پنجاب حکومت انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی واپسی کا نوٹیفیکیشن فوری طور پر جاری کرے ‘ ایل سی سی آئی
بدھ 15 جون 2016 14:54
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جون ۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد نے پنجاب حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی واپسی کا نوٹیفیکیشن فوری طور پر جاری کرے ، اگرچہ چند روز قبل اس سیس کی واپسی کا عندیہ دیا گیا تھا لیکن تاحال یہ معاملہ سرد خانے میں پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے تاجر پریشان ہیں۔
ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ پنجاب انفراسٹرکچر سیس ایک امتیازی ٹیکس ہے جس کی وجہ سے تاجروں میں پیدا ہونے والی بے چینی دور کرنے کے لیے اس کے خاتمے کا نوٹیفیکیشن فوری طور پر جاری کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سیس فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو کاروباری ماحول پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے، تاجر پہلے ہی ٹیکس حکام کے صوابدیدی اختیارات ، بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس ، بلاجواز نوٹسز، چھاپوں اور مارکیٹوں کے باہر اینٹی سمگلنگ عملے کے خود ساختہ ناکوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.