عمران‌خان کا پرویز خٹک سے رابطہ، کے پی کے میں طوفانی بارش کے باعث زخمی افراد کی بہترین دیکھ بھال یقینی بنانے کا حکم

muhammad ali محمد علی بدھ 15 جون 2016 22:56

عمران‌خان کا پرویز خٹک سے رابطہ، کے پی کے میں طوفانی بارش کے باعث زخمی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین- 15 جون۔2016ء ) عمران خان نے پرویز خٹک کو کے پی کے میں طوفانی بارش کے باعث زخمی افراد کی بہترین دیکھ بھال یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک سے رابطہ کیا ہے۔ عمران خان نے کے پی کے میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے پرویز خٹک کو حکم دیا ہے کہ کہ بارش کے باعث زخمی افراد کی بہترین دیکھ بھال یقینی بنائی جائے۔