واٹربورڈ انتظامیہ نے کورنگی زمان ٹاؤن کو کربلابنادیاہے، سید عقیل انجم
بدھ 15 جون 2016 23:10
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء ) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماعلامہ سید عقیل انجم قادری نے کہاہے کہ کورنگی زمان ٹاؤن کے مکینوں کو لاوارث چھوڑدیاگیاہے ، علاقہ مکین پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں،ترقی کے اس دورمیں بھی کراچی جیسے بین الاقوامی شہر کے رہائشی پانی جیسی نعمت سے محروم ہیں اور کوئی پرسان حال بھی نہیں ہے، کراچی کی ملکیت کے دعویدار جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
یہ باتیں انہوں نے زمان ٹاؤن کے مکینوں کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہیں، وفد کے اراکین نے علاقے میں پانی کی بدترین قلت کے باعث پیش آنے والی پریشانیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ کئی ماہ سے علاقے میں پانی نہیں آرہاجس کے باعث مکین پریشانی اور مشکلات سے دوچارہیں،غنڈہ عناصر واٹربورڈ انتظامیہ اور عملے کی ملی بھگت سے لائنوں میں رخنہ ڈال کر پانی اپنے علاقوں کی جانب کھینچ رہے ہیں جس کی وجہ سے پانی آگے کے علاقوں تک نہیں پہنچ پاتا،دوسری جانب رہائشی علاقوں کا پانی فیکٹریوں کو سپلائی کیاجارہاہے اور ہم 2000روپے میں ٹینکروں کا مضرصحت پانی پینے پر مجبورہیں، حکام بالاہماری حالت زارپر رحم کرے اور پینے کے پانی جیسی نعمت سے محروم کرنے والوں کااحتساب کرے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.