امریکی سینیٹ نے پاکستان کیلئے امدادی فنڈ کا بل منظور کرلیا
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کیلئے پاکستان کو 80کروڑ ڈالرملیں گے
جمعرات 16 جون 2016 14:08
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء) امریکی سینیٹ نے پاکستان کیلئے امدادی فنڈ کا بل منظور کرلیا،بل کے تحت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کیلئے پاکستان کو 80کروڑ ڈالرملیں گے،جس میں سے 30کروڑ ڈالر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائی سے مشروط ہوں گے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی سینیٹ نے قومی دفاعی اخراجات کے نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن بل کی منظوری دے دی ہے جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے نئے مجوزہ فنڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
”پاکستان سکیورٹی انہانسمنٹ آتھرائزیشن“ نامی یہ فنڈ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے قائم کولیشن سپورٹ فنڈ کی مدت پوری ہونے کے بعد قائم کیا گیا ہے، اس فنڈ میں پاکستان کی امداد کو افغانستان میں جاری جنگ سے الگ کر دیا گیا ہے۔بل کے مطابق پاکستان کو 80 کروڑ ڈالر کی جو امداد دی جانی ہے اس میں سے 30 کروڑ ڈالر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.