فلاح انسانیت فاونڈیشن کی جانب سے تھرپارکر کے قحط زدگان میں لاکھوں روپے مالیت کا "رمضان پیکیج" تقسیم
جمعرات 16 جون 2016 21:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء ) فلاح انسانیت فاونڈیشن کی جانب سے تھرپارکر کے قحط زدگان میں لاکھوں روپے مالیت کا "رمضان پیکیج" تقسیم کر دیا گیا۔ رمضان پیکیج میں ایک ماہ کا آٹا، گھی، چاول، چینی، دالیں، روح افزا اور دیگر اشیائے خورونوش شامل ہیں۔ رمضان پیکیج فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالروف نے خود دور دراز گوٹھوں میں جا کر متاثرین میں تقسیم کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ عبدالروف نے کہا کہ فلاح انسانیت فاونڈیشن عرصہ دراز سے تھری بھائیوں کی خدمت میں مصروف ہے۔ پانی کی فراہمی کے لئے ایک ہزار سے زائد کنویں بنائے جا چکے ہیں گزشتہ دو سال سے جاری قحط کے دوران ایک 64 ہزار مریضوں کا علاج معالجہ ہوا 58 ہزار قحط متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ تھرپارکر کے عوام کے لئے مٹھی میں ہسپتال بھی تعمیر کر رہے ہیں۔
فلاح انسانیت فاونڈیشن ہر سال دیگر علاقوں کی طرح تھرپارکر میں بھی بڑے پیمانے پر رمضان پیکیج تقسیم کرتی ہے اس رمضان میں بھی ہم تھری لوگوں کے لئے سحر و افطار کا سامان لیکر پہنچے ہیں تاکہ یہ بھی ان دوردراز ریت کے ٹیلوں پر دیگر مسلمانوں کی طرح احسن انداز سے رمضان گزار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر بھی تھرپارکر کے بچوں میں عید گفٹ پیک تقسیم کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کادریائے سندھ کے مقام پر ماہی گیروں کے نیٹ میں ڈولفن مچھلی پھنسنے کے واقعہ کا نوٹس
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی اسسٹنٹ کمشنربننے والی علیزہ فہیم اور ان کے سب انسپکٹروالد سے ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی ایجوکیشن ورلڈ فورم کی تعلیمی کانفرنس میں شرکت
-
تحریک انصاف کا رئوف حسن پرحملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ
-
عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر
-
سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظورکرلی
-
سینٹ اجلاس ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدلیہ کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھیجنے کی تجویز ، چیئر مین نے معاملہ بھیج دیا
-
وزیرصحت پنجاب کی نیو کارڈیک سینٹر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں 2 مریضوں کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری پر قوم کو مبارکباد
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال II فیصل آباد میں ان ڈورفارمیسی کا افتتاح کیا
-
صحت خواجہ سلمان رفیق کا الائیڈ ہسپتال Iفیصل آباد کا دورہ
-
لاہور ہائیکورٹ نے 24سال پرانا اراضی کا تنازع حل کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.