صوبہ بھر میں تمام بورڈز کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک سالانہ امتحان 2016 کے نتائج کا اعلان

جمعہ 17 جون 2016 20:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جون ۔2016ء) صوبہ بھر میں تمام بورڈز کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک سالانہ امتحان 2016 کے نتائج کا اعلان مورخہ 20 جولائی کو پر وقار تقریبات میں صبح 10:00 بجے ایک ساتھ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

سالانہ امتحان میں صوبہ بھر میں 1062492 امیدواران نے شرکت کی جن میں 556134 لڑکے جبکہ 506358 لڑکیاں شامل ہیں ۔ پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواران کے ناموں کا اعلان 19 جولائی کو کیا جائے گا۔ لاہور بورڈ میں میٹرک سالانہ امتحان 2016 میں 216688 امیدواران نے شرکت کی جن کے لیے 812 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔