عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکا نے افطاری سے پہلے ہی افطاری کرلی

جمعہ 17 جون 2016 22:53

عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکا نے افطاری سے پہلے ہی افطاری کرلی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جون ۔2016ء) عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکا نے افطاری سے پہلے ہی افطاری کرلی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز مال روڈ پر سانحہ منہاج القر آن کے احتجاجی دھر نہ کے موقعہ پر خواتین اور بچوں نے افطاری سے کچھ دیر قبل ہی کھانا شروع کردیا‘پاکستانی عوامی تحریک کی انتظامیہ کی جانب سے شرکا کے لیے سحری اور افطاری کا انتظام کیا گیا تھا انتظامیہ کے لوگوں نے جب پنڈال میں موجود شرکا کو افطاری کے لیے کھانے کے ڈبے دئیے تو وہاں پر موجود بہت سی خواتین اور بچوں نے افطاری سے پہلے ہی کھانا شروع کردیا ۔