میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 کی تمام سرکاری اداروں پر سبقت

پیر 20 جون 2016 12:04

ایبٹ آباد۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جون ۔2016ء) میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 نے اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے شاندار نتائج دےئے اور ضلع ایبٹ آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں پر سبقت حاصل کی، آئندہ سال میں ثانونی تعلیمی بورڈ میں پہلی 20 پوزیشنوں میں ہونہار طلباء اپنی جگہ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ہائی سکول نمبر3 کے پرنسپل ضیاء شاہد نے صحافیوں کو بتایا کہ رواں سال جماعت دہم میں181 طلباء میں سے 61 طلباء اے ون گریڈ، 94 طلباء اے اور25 طلباء نے بی گریڈ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جماعت نہم میں239 طلباء میں سے61 طلباء اے ون گریڈ، 101 طلباء نے اے گریڈ میں کامیابی حاصل کی، جماعت دہم میں احسن ریاض نے 992 نمبر حاصل کر کے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسامہ احمد نے 990 نمبر لیکر دوسری، مبشر جاوید نے 988 نمبر لیکر تیسری پوزیشن لی۔ جماعت نہم کے طالب علم ارسلان علی 513 نمبر لیکر پہلی، سمیع الله نے507 نمبر لیکر دوسری اور احتشام شبیر اور آذان مبشر نے 499 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔