گل بانڈی میں 10 سالہ بچہ گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق

پیر 20 جون 2016 12:05

ہری پور۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جون ۔2016ء) گل بانڈی میں گاڑی کے نیچے آ کر 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔ ویلج کونسل کٹنالی کے موضع گل بانڈی میں گذشتہ روزمحمد پرویز کا بیٹا گاڑی کو پیچھے کر رہا تھا کہ چوتھی جماعت کا طالب علم مدثرگاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

متوفی مدثر کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدسپردخاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :