رمضان بازارمیں سستی اشیاء خورردنوش خریدنے کے لئے عوام کا رش
محمد علی پیر 20 جون 2016 18:35
لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 20جون۔2016ء ) صوبہ بھر کے 318 رمضان بازاروں میں سستی اشیاء خوردونوش کی وجہ سے عوام کا بے پناہ رش دیکھنے میں آرہاہے۔آٹا، چینی ، چاول سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی فروخت57 لاکھ کلوگرام سے زائد ہو چکی ہے ارزاں نرخوں اور امدادی نرخوں پر اشیاء خوردونوش دستیاب ہونے کی وجہ سے خریداری کا رجحان رمضان بازار کی طرف ہے ۔
گزشتہ روزبھی لاکھوں افراد نے رمضان بازروں میں آٹا ، چینی ، پھل ، سبزیاں ، دالیں اور اشیائے صرف کی خریداری کی ۔(جاری ہے)
رمضان مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز رمضان بازار میں 290روپے کے امدادی نرخ پر دس کلو گرام آٹا کے124045تھیلے فروخت کئے گئے ،جبکہ اوپن مارکیٹ میں310روپے کے نرخ پر 10کلو گرام آٹے کے3659تھیلے فروخت ہوئے ،620روپے کے امدادی نرخ پر 20کلو گرام کے16949تھیلے فروخت کئے گئے -صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں چینی کی فروخت بھی عروج پر رہی ،55روپے فی کلو گرام کے امدادی نرخ پر گزشتہ روز506874کلو گرام چینی فروخت کی گئی جبکہ گزشتہ اٹھارہ روز میں رمضان بازارو ں میں امدادی نرخ پر6086873کلو چینی فروخت کی جا چکی ہے -رمضان بازاروں میں انڈے فی درجن نرخ65روپے رہا-حکومت پنجاب رمضان بازاروں میں مارکیٹ سے 10روپے ارزاں چکن فراہم کر رہی ہے گزشتہ روز194روپے کے امدادی نرخ پر124678کلو گرام چکن فروخت کیا گیا -رمضان بازاروں میں ایگری فیئر پرائس شاپ پر آلو ،پیاز،ٹماٹر،بھنڈی،کریلا،کدو،کیلا،سیب،سفید چنا،مسور ثابت اور چاول ہول سیل نرخ پر فروخت کئے گئے جبکہ کھجوریں ،دال چنا،دال مسور اور دال ماش امدادی نرخ پر فراہم کی گئی -گزشتہ پانچ روز میں 16اشیائے خوردونوش کی فروخت7384490کلو گرام کی ریکارڈ حد تک پہنچ گئی -صوبہ بھر کے 318رمضان بازاروں میں دن کے وسطی اوقات کے بعد شام تک خریداروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے -صوبہ بھر کے1985مدنی دستر خوانوں پر گزشتہ روز181043افراد نے افطاری کی سعادت حاصل کی ،ان میں168081مرد اور12962خواتین شامل ہیں-
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.