وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اوررکن قومی اسمبلی اعجازالحق کی ملاقات

پیر 20 جون 2016 21:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جون ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پیر کو وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور ایم این اے اعجازالحق نے الگ الگ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

رانا تنویر حسین اور اعجازالحق نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے کامیاب آپریشن کے بعد تیزی سے صحت یابی پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے وزیراعظم محمد نوازشریف روبصحت ہیں اور وزیراعظم کیلئے بے پناہ دعائیں کرنے پر قوم کے شکرگزار ہیں۔