قراقرم یونیورسٹی نے بی ایڈ کے سالانہ امتحانات کیلئے امتحانی فیس جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا

پیر 20 جون 2016 22:35

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جون ۔2016ء )قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے بی ایڈ کے سالانہ امتحانات کیلئے امتحانی فیس جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

شعبہ امتحانات سے جاری اعلامیہ کے مطابق اگست کے تیسرے ہفتے میں متوقع امتحانات میں شریک ہونے کے خواہشمند افراد 15جولائی تک بغیر لیٹ فیس کے ، 22جولائی تک 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 28جولائی تک 2000روپے ڈبل لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ 2اگست تک 3000روپے ٹرپل فیس کے ہمراہ امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔ امتحانی فیس KCBLکے کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔ امتحانی فیس 4450روپے، رجسٹریشن فیس 1500، دوسرے بورڈ سے گریجویشن کرنے والے افراد کی ڈگری کی تصدیق فیس 1500اور بینک سروس چارج 40روپے مقرر کی گئی ہے۔