پرائمری سکولوں میں دس ہزار اور چائلڈ ہیڈ ایجوکیشن رومز بنانے کا فیصلہ

منصوبے پر 20کروڑ روپے لاگت آئے گی، ہائی انرولمنٹ ریٹ والے سکولوں کو چلاجائے گا‘رانا مشہود احمد

پیر 20 جون 2016 23:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جون ۔2016ء ) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے کے ایک ہزار پرائمری سکولوں کے 10ہزار کمروں کو ارلی چائلڈ ہیڈ ایجوکیشن رومز میں تبدیل کرنے کافیصلہ کیا ہے- اس منصوبے پر 20کروڑ روپے لاگت آئے گی- یہ بات صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے اپنے دفتر میں محکمہ تعلیم پنجاب کے اعلی افسران کے ایک اجلاس میں بتائی-رانا مشہود احمد خان نے کہاکہ صوبے کے پرائمری سکولوں کے متعلق حاصل کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کچی اور پہلی جماعت کے دوران 30فیصد تک بچے سکول چھوڑ جاتے تھے- ان بچوں کی سکول چھوڑنے کی شرح کم کرنے کے 2014-15 میں 1200 سکولوں میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا جس کی کامیابی کے بعد 2016-17 کے مالی سال کے دوران بھی اس منصوبے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے 20کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کر دی گئی ہے-صوبا ئی وزیر نے کہاکہ ارلی چائلڈ ہیڈ ایجوکیشن رومز ان پرائمری سکولوں میں قائم کئے جاسکیں گے جہاں بچوں کی انرولمنٹ کی شرح بہت زیادہ ہے-انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت منتخب شدہ سکولوں میں تعلیمی ماحول چائلڈ فرینڈلی بناکر انہیں چھوٹے بچوں کے لئے سیکھنے اور آگے بڑھنے کا بہترین مرکز بنایا جائے گا- انہوں نے کہاکہ ارلی چائلڈہیڈ ایجوکیشن کے لئے مختص کئے جانے والے کمروں میں بچوں کی چھوٹی عمر کی مناسبت سے ان کی دلچسپی کی حامل تعلیمی و تدریسی کھلونے اور گیمز رکھی جائیں گی -ان مراکز کے لئے منتخب ہونے والے اساتذہ کے ذہنی امتحانات اور بچوں سے شفقت و محبت کے جذبے کو خاص طو ر پر مد نظر رکھا جائے گا تاکہ کچی تا اول جماعت بچوں کے ڈراپ آؤٹ ہونے کی شرح صفر کی جاسکے-

متعلقہ عنوان :