لاہور میں طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
میاں محمد ندیم بدھ 22 جون 2016 12:17
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22جون۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ اسلام آباد ، سیالکوٹ ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی ابر رحمت برسنے سے گرمی کا احساس کم ہوگیا۔ آئندہ24گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں پہلے گہرے بادل چھاگئے جس سے دن میں اندھیرا ہوگیا اس کے بعد طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش نے جل تھل کردیا۔
سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔(جاری ہے)
ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا کے ساتھ تیز بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا درخت اور پودے بھی دھل کر نکھر گئے۔ گرمی کا زور ٹوٹنے پر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ اسلام آباد میں بھی بارش کے بعد سرمئی بادلوں کے ڈیرے ہیں ، ہلکی ہلکی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جس سے گرمی کا احساس کم ہوگیا ہے۔ شیخوپورہ ، سیالکوٹ ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش نے موسم کو سہا نا بنا دیا ہے۔
بارش کی وجہ سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ لوگوں نے موسم کو خوب انجوائے کیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ، اسلام آباد راولپنڈی ، لاہور ، گوجرانوالہ اور بالائی علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کے علاوہ ہرسیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.