یمن میں نامعلوم سمت سے فائرکیاگیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کردیاگیا
میزائل کوبروقت تباہ کردیاگیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،عرب اتحاد کا بیان
بدھ 22 جون 2016 12:30
الریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) یمن کے وسطی شہر مآرب کی جانب فائر کیا گیا ایک بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ اس میزائل کو فائر کیے جانے کے فوری بعد تباہ کردیا گیا ہے اور اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اتحادی فضائیہ نے فوری طور پر میزائل لانچنگ پیڈ کو بھی تباہ کردیا ہے۔
اتحادی فوج نے یہ نہیں بتایا کہ یہ میزائل کس نے فائر کیا تھا۔مآرب پر یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی وفادار فورسز کا کنٹرول ہے اور یہ دارالحکومت صنعا سے مشرق میں واقع ہے۔کویت میں یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان اپریل سے اقوام متحدہ کی ثالثی میں امن بات چیت کے آغاز کے بعد سے تیسری مرتبہ اس طرح میزائل چھوڑا گیا ہے۔(جاری ہے)
کویت میں یمنی فریقوں کے درمیان جاری مذاکرات تیسرے مہینے میں داخل ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک ان میں کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔
یمنی حکومت کا وفد ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں پر متعدد مرتبہ ان مذاکرات کو سبوتاڑ کرنے کا الزام عاید کرچکا ہے۔یمن میں جنگ بندی کے باوجود مختلف علاقوں میں یمنی فورسز اور حوثی ملیشیا کے درمیان لڑائی بھی جاری ہے۔سعودی عرب نے یمن کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں پیٹریاٹ میزائل بیٹریز نصب کررکھی ہیں تاکہ یمن کی جانب سے فائر کیے جانے والے میزائلوں کو فضا ہی میں ناکارہ بنایا جاسکے۔گذشتہ سوا ایک سال کے دوران یمن کے شمالی صوبوں سے سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقوں کی جانب متعدد میزائل فائل کیے جاچکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.