غزہ ، مخیر حضرات کے تعاون سے غریبوں ، ضرورتمندوں کیلئے خیراتی بازار کا اہتمام
بدھ 22 جون 2016 14:59
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) اسرائیلی پابندیوں اور ناکہ بندی کے شکار فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں مخیرحضرات کے تعاون سے ایک بازار کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں اشیائے ضروریہ انتہائی کم قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق غزہ کے علاقے خان یونس اور رفح کے شہریوں کیلئے قائم خیراتی بازار کا اہتمام ایک فلاحی ادارے’اسناد کمیونٹی‘ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
تنظیم کی انتظامی کمیٹی کے رکن یحییٰ قدیح نے بتایا کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں محتاجوں اور ضرورتمندوں کیلئے سستے بازار کا اہتمام کیا ہے۔ اس بازار میں اشیائے ضروریہ انتہائی کم قیمت پر فراہم کی جاتی ہیں۔القدیح نے کہا کہ یہ بازار ہفتے میں تین دن صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہتا ہے۔(جاری ہے)
اس دوران کوئی بھی غریب شہری اپنی ضرورت کی اشیائے خوردو نوش حاصل کرنے کیلئے اس بازار سے چیزیں خرید سکتا ہے، جو عام مارکیٹ سے کئی گنا سستی دستیاب ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں سستے رمضان بازار کیلئے جنوبی افریقا کی تنظیم ’وقف الواقفین‘ کی جانب سے 30 ہزار ڈالر کی رقم فراہم کی گئی ہے جس کی مدد سے رفح ، خان یونس اور دوسرے علاقوں کے 6 سو غریب گھرانوں کو انتہائی معمولی قیمت پر اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔ غزہ کی پٹی میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا بازار ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.