2016-17 میں پنجاب کے سو فیصد سکول بنیادی تعلیمی سہولیات سے آراستہ ہو جائیں گے‘رانا مشہوداحمد خان

5ارب روپے کی خطیر رقم مختص کر دی ، جنوبی پنجاب کے سکولوں کے لئے ترجیحی طور پر 10فیصد زیادہ فنڈز رکھے گئے 2015-16میں ساڑھے چھ ہزار سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات فراہم کیں ،سیکورٹی ،بجلی ، پانی ،فرنیچر جیسے مسائل حل ہونگے ‘صوبائی وزیر

بدھ 22 جون 2016 17:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء ) مالی سال 2016-17 کے دوران پنجاب کے تمام سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات مہیا کر دی جائیں گی ، اس مقصدکے لئے 5ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے، سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی میں جنوبی پنجاب کے اضلاع کو ترجیحی طور پر 10فیصد زیادہ فنڈز مہیا کئے گئے ہیں -یہ بات صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے ایک محکمانہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے بتائی -رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ 2015-16 کے مالی سال کے دوران صوبے بھر میں 6511 سکولوں کو بنیادی ضروریات سے آراستہ کیا گیا -مذکورہ سکولوں میں سیکورٹی کے آلات ، چار دیواری ، پینے کا صاف پانی، بجلی، فرنیچر اور باتھ رومز جیسی بنیادی ضروریات فراہم کی گئیں -نئے مالی سال کے دوران 5ارب روپے کی رقم سہولیات کی عدم فراہمی کے شکار سکولوں کے لئے رکھی گئی ہے -یہ رقم پنجاب کے تمام ایسے سکولوں کے لئے جہاں بچے بنیادی تعلیمی ضروریات سے محروم ہیں -کافی ہو گی ،بالخصوص جنوبی پنجاب کے لئے فراہم کردہ 10 فیصد اضافی فنڈز کی بدولت نئے مالیسال کے اختتام پر پنجاب میں ایسا کوئی سکول نہیں رہے گا جہاں بنیادی سہولیات میسر نہ ہوں -رانا مشہود احمد نے کہاکہ سکولوں میں عدم دستیا ب سہولیات کا شکار اضلاع کا چناؤ کسی بھی قسم کے سیاسی یا علاقائی امتیاز سے بالا تر ہو کر خالصا میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے جبکہ جنوبی پنجاب پسماندہ اضلاع کو باقی علاقوں کی طرح ترقی کے مساوی عمل میں شامل کرنے کے لئے ترجیح دی گئی ہے -انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں ڈیرہ غازی خان کے سکولوں کے لئے 350 جبکہ وہاڑی کے لئے 450 ملین روپے کے بڑیفنڈز مختص کئے گئے ہیں -

متعلقہ عنوان :