سپریم کورٹ کے باہر پانی کھڑا ہونے سے سائلین اور راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا
محمد علی بدھ 22 جون 2016 20:23
لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 22جون۔2016ء ) لاہور میں ہونے والی بارش کے نتیجے میں سپریم کورٹ کے باہرکئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے سائلین اور راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا،،سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے باوجود عدالت عظمی لاہور رجسٹری کے باہر نکاس آب کے انتظامات کاغذی کاروائی ثابت ہو گئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والی تیز بارش اور بوندا باندی کے نتیجے میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا۔
بارش کا پانی کھڑا ہوتے ہی جی پی او چوک سے جین مندر جانے والی عام ٹریفک شدید متاثر ہوئی جبکہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جانے والے وکلاء ،،سائلین اور عدالتی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بارش ختم ہونے کے کئی گھنٹوں بعد بھی واسا حکام کی جانب سے پانی نہ نکالا جا سکا جس کی وجہ سے سپریم کورٹ کے سامنے سے گزرنے والی سڑک کئی گھنٹے تک بند رہی۔(جاری ہے)
تین سال قبل چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر بارشوں کا پانی کھڑا ہونے کا از خود نوٹس لے کر واسا حکام کو نکاس آب بہتر بنانے کے احکامات صادر کر رکھے تھے۔حالیہ بارش کے نتیجے میں سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے باوجود واسا حکام کی جانب سے عدالت میں کی جانے والی یقین دہانیاں کاغذی کاروائی ہی ثابت ہوئیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.