بالاکوٹ ‘ معمولی تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں‘سیکرٹری ویلج کونسل بالاکوٹ بنارس خان قتل

سیکرٹری ویلج کونسل برابر کوٹ نثار احمد اور سیکرٹری ویلج کونسل بالاکوٹ بنارس خان مابین تکرار کے بعد معاملہ رفع دفع کرا دیاگیا تھا‘ 2 گھنٹے بعد نثار احمد نے دوبارہ آ کر غصہ میں فائرنگ کر کے بنارس خان کو قتل کر دیا‘ ملزم فرار‘ پولیس کے گرفتاری کیلئے چھاپے

بدھ 22 جون 2016 23:04

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون ۔2016ء) بالاکوٹ میں معمولی تکرار پر سیکرٹری نثار احمد نے فائرنگ کرکے سیکرٹری بنارس خان کو قتل کردیا۔ بالاکوٹ پولیس نے ناظم سٹی بالاکوٹ اسد قذافی کی مدعیت میں زیردفعہ 302/324مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیا۔ محرر تھانہ بالاکوٹ نے رابطہ کرنے پر ’’اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔

22 جون ۔2016ء ‘‘کو بتایا کہ اسد قذافی ناظم سٹی بالاکوٹ کے مطابق دن کو سیکرٹری ویلج کونسل برابر کوٹ نثار احمد اور سیکرٹری ویلج کونسل بالاکوٹ بنارس خان کے درمیان بالاکوٹ ویلج کونسل آفس میں تو تکرار ہوئی لیکن معاملہ رفع دفع کرا دیاگیا۔ مگر کچھ دیر بعد پونے تین بجے نثار احمد دوبار غصے میں آیا اور میں نے اُسے روکنے کی کوشش کی مگر اُس نے فائر کھول دیا جس سے میں نیچے گر گیا۔

(جاری ہے)

وہ دفترویلج کونسل بالاکوٹ میں گھس گیا اور سیکرٹری بنارس خان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ حملہ آور نثار فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ سیکرٹری بنارس خان کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مانسہرہ پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ SHOبالاکوٹ ارشد خان کے مطابق بالاکوٹ پولیس نے زیر دفعہ 302/324مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :