افسران پیپرا کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد سے شفافیت اور غیر جانبراری کا اعلیٰ معیار حاصل کر سکتے ہیں ‘عمارہ خان ،علی بہادر قاضی
جمعرات 23 جون 2016 14:26
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جون ۔2016ء) پنجاب پرکیور منٹ ریگو لیٹری اتھارٹی (پیپرا )کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد سے ہم شفافیت اور غیر جانبراری کا اعلیٰ معیار حاصل کر سکتے ہیں،تمام سرکاری افسران کیلئے پیپرا رولز کی آگاہی بہت ضروری ہے تا کہ وہ کسی بھی قسم کی مالی بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف بروقت کاروائی کر سکیں ۔ یہ بات ڈی سی او قصور عمارہ خان اور پنجاب پرکیورمنٹ ریگو لیٹر ی اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹرعلی بہادر قاضی نے ڈی سی او کمیٹی روم میں محکمہ ہیلتھ اور زراعت کے افسران کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
اس ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد پنجاب پرکیورمنٹ ریگو لیٹری اتھارتی (پیپرا ) نے پنجاب ریسورس مینجمنٹ پروگرام کی مدد سے کیا ۔(جاری ہے)
جس میں ضلع بھر کے محکمہ ہیلتھ اور زراعت کے افسران نے شرکت کی ۔ اس ٹریننگ سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او عمارہ خان نے کہا کہ غیر جانبرداری اور شفافیت سرکاری افسران کاطرا ء امتیاز ہوتا ہے مگر اس کیلئے متعلقہ قوانین اور ریگولیشنز سے مکمل آگاہی بہت ضروری ہے آج کی یہ ورکشاپ اسی مقصد کیلئے منعقد کی گئی ہے تا کہ تمام افسران پیپرا رولز سے مکمل آگاہی حاصل کرکے ان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔
اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پیپرا علی بہادر قاضی نے پنجاب پر کیورمنٹ ریگو لیٹری اتھارٹی کے قیام اور مقاصد سے افسران کو آگاہ کیا اور پیپرا رولز اور ایم آئی ایس پر تفصیلا ًروشنی ڈالی ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں اس قسم کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کر کے متعلقہ افسران کو پیپرا رولز اور ایم آئی ایس پروگرام سے آگاہی دلا رہے ہیں تا کہ وہ اپنے روز مرہ کے سرکاری خریدو فروخت کے معاملات میں مکمل عبور حاصل کر کے شفافیت کو یقینی بنا سکیں ۔ ورکشاپ کے اختتام پر ایم ڈی علی بہادر قاضی نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.