ترک فرم پاک بحریہ کی آبدوزوں کو جدید بنائے گی ، معاہدے پر دستخط ہوگئے

آگسٹا90 بی آبدوزیں جنہیں پاکستان میں خالد کلاس کا نام دیا گیا، ڈیزل الیکٹرک اٹیک آبدزویں ہیں جو1994 میں فرانس سے حاصل کی گئی تھیں

جمعرات 23 جون 2016 22:20

ترک فرم پاک بحریہ کی آبدوزوں کو جدید بنائے گی ، معاہدے پر دستخط ہوگئے

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جون ۔2016ء) ترکی پاکستا ن کی اوگسٹا90بی آبدوزون کی مرمت اور جدید بنانے میں مدد دے گا اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کی دفاعی ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور تجارت کے ادارے نے پاکستان کی وزارتِ دفاع کے دفاعی پیدوار کے ادارے کی جانب سے آبدوزوں کی مرمت سے متعلق کھولے جانے والے ٹینڈر ز کو فرانسیسی فرم کے مقابلے میں جیتنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان نیوی میں موجود آبدوزوں کو مرمت اور جدید بنانے کے لیے کھولے جانے والے ٹینڈرز کو حاصل کرنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اس موضوع سے متعلق ایک سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ترکی پہلی بار کسی ملک کو آبدوزوں کی مرمت اورجدید بنانے کے عمل میں انجینئرنگ کی خدمات فراہم کررہا ہے۔اس طرح ترکی پہلی بار آبدوزوں کے شعبے میں غیر ممالک کو خدمات فراہم کرے گا۔ آگسٹا90 بی آبدوزویں جنہیں پاکستان میں خالد کلاس کا نام دیا گیا ۔ ڈیزل الیکٹرک اٹیک آبدزویں ہیں جو1994 میں فرانس سے حاصل کی گئی تھیں۔وزارت دفاعی پیداوار نے اس معاہدے کو سراہا جس کا مقصد موجودہ آبدزوں کی صلاحیت میں اضافے سمیت دوطرفہ دفاعی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :