تحریک انصاف نے وزیر اعظم کیخلاف اثاثے چھپانے کے الزام میں نااہلی کا ریفرنس دائر کر دیا
میاں محمد ندیم جمعہ 24 جون 2016 13:01
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جون۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کیخلاف اثاثے چھپانے کے الزام میں نااہلی کا ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے ، ریفرنس پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ ہمارے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے اثاثے چھپائے جو الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی ہے اس لئے انہیں فوری طور پر نا اہل قرار دیا جانا چاہیئے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس حوالے سے ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ وزیر اعظم کتنے اثاثوں کے مالک ہیں ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اس بارے میں جلد ہی ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کریں گے جس میں مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔(جاری ہے)
یاسمین راشد نے کہا کہ انہیں امید ہے الیکشن کمیشن اس معاملے میں انصاف کرے گا۔
یاسمین راشد، نعیم الحق، عندلیب عباس اور دیگر نے وفد کی شکل میں الیکشن کمیشن آکر ریفرنس جمع کرایا۔ نعیم الحق نے مزیدکہا کہ ریفرنس پانامہ لیکس پر آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت دائر کیا گیا ہے، امید ہے کہ چیف الیکشن کمشنر پٹیشن پر جلد از جلد کارروائی کرینگے۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ابھی قانونی محاذ کھول رہے ہیں، سڑکوں پر عید کے بعد آئیں گے اور جلسوں کے ذریعے رابطہ عوام مہم کا آغاز ہوگا، رائیونڈ دھرنا آخری آپشن ہوگا،پہلے دیگر راستے آزمائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی نے سڑکوں پر آنے سے انکار کیا ہے تو ہمیں بھی جلدی نہیں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.