پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے کے لئے میمورینڈم آف اوبلی گیشنز پر دستخط کر دیئے
جمعہ 24 جون 2016 15:45
تاشقند ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جون۔2016ء) پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا مکمل رکن بننے کے لئے میمورینڈم آف اوبلی گیشنز پر جمعہ کے روز دستخط کر دیئے جو روس، چین اور وسطی ایشیاء کے دیگر ممالک پر مشتمل سیکورٹی، معیشت اور توانائی تعاون کی ایک کلیدی تنظیم ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ازبک دارالحکومت میں منعقد ہونے والے ایس سی او سربراہان مملکت کونسل کے 16 ویں اجلاس میں دستخط کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے یاداشت پر دستخط کئے۔
دستاویز پر دستخط سے پاکستان نے مکمل رکن بننے کے حوالے سے ایک بڑا قدم عبور کرلیا ہے جبکہ یہ 2005ء سے مبصر کی حیثیت سے تنظیم کا حصہ رہا ہے۔(جاری ہے)
سربراہ اجلاس میں بھارت نے بھی پاکستان کے ہمراہ میمورنڈم پر دستخط کئے جو تنظیم کی توسیع کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔ دستخط سے رکن ملک کی حیثیت سے پاکستان اور بھارت کی شمولیت کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
اس سے قبل ایس سی او میں پاکستان اور بھارت کی شمولیت کے لئے جولائی 2015ء میں روس کے شہر اوفا میں منعقد ہونے والے ایس سی او سربراہ اجلاس میں منظوری دی گئی تھی۔ چین، روس، قزاخستان، ازبکستان اور تاجکستان سمیت رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ ماہ پاکستان اور بھارت کے لئے میمورنڈم آف اوبلی گیشنز اختیار کیا تھا۔ پاکستان کی رکنیت کا روس کے ساتھ عسکری اور تکنیکی تعاون اور چین کے ساتھ بڑے مواصلاتی منصوبہ جات سے متعلق کئی اہم امور پر مثبت اثر پڑے گا۔ ایس سی او پاکستان کو خطے میں مستحکم مقام اور چین، روس اور وسطی ایشیائی ریاستوں پر مشتمل گروپ کے ساتھ وسائل تک وسیع تر رسائی کے حوالے سے مواقع بھی فراہم کرے گی۔ اس وقت چین، روس، قزاقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان اس کے مکمل رکن ہیں جبکہ ایران، افغانستان، بیلاروس اور منگولیا کو مبصر کا درجہ حاصل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.