دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے
علاقائی امن و استحکام اور ترقی کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ، اقتصادی راہداری خطے میں امن اور بھائی چارے کے لیے موثر کردار ادا کرے گی۔صدرممنون حسین
میاں محمد ندیم جمعہ 24 جون 2016 16:50
تاشقند(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جون۔2016ء) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ علاقائی امن و استحکام اور ترقی کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ، اقتصادی راہداری خطے میں امن اور بھائی چارے کے لیے موثر کردار ادا کرے گی۔ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ±پرعزم ہے اور وہ اسے ہر صورت میں جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا۔
صدر ممنون حسین نے تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ علاقائی امن و استحکام اور ترقی کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ، آپریشن ضرب عضب میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ہے۔(جاری ہے)
راہداری منصوبہ خطے میں امن اور بھائی چارے کے لیے موثر کردار ادا کرے گی۔
صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اور پاکستان کے لیے آج کا دن انتہائی اہم ہے ، پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی ذمہ داریوں کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ پاکستان تنظیم کے مقاصد ، اصول و ضوابط کی بھرپور تائید کرتا ہے۔صدرِپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم سے قومی زبان اردو میں خطاب کیا-انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کا مستقبل تبدیل کردے گی۔ صدر ممنون کا کہنا تھا کہ پاکستان نےخطے میں امن امان، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بے شمارقربانیاں دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑدی ہے اوران کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیا ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرنے والی تنظیم کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے میں انقلابی تبدیلیاں لائے گی اور اس کے مکمل ہونے سے خوشحالی کا نیا آغاز ہوگا۔صدر ممنون حسین نے پہلی بار کسی بین الاقوامی فورم پر پاکستان کی قومی زبان ”اردو“ میں خطاب کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.