ایان علی کا نام ای سی ایل کیس
سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کو سیکرٹری داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی پر فیصلے سے عبوری طور پر روک دیا
جمعہ 24 جون 2016 17:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جون ۔2016ء ) سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر سیکرٹری داخلہ کی درخواست پرگزشتہ سماعت پر موخر کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کو سیکرٹری داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی پر فیصلے سے عبوری طور پر روک دیا ۔ مقدمہ کا فیصلہ جسٹس شیخ عظمت سعید نے سنایا عدالت نے گزشتہ روز جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی، ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ اور حکوتی وکیل رانا وقار کے درمیان نوک جھونک کے باعث فیصلہ نہیں سنایا تھا اور کہا تھا کہ اس اپیل پر آرڈر چیمبر میں لکھوایا جائے گا ۔
عدالت نے جمعہ کو روز فیصلہ سناتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کو سیکرٹری داخلہ کیخلاف توہین عدالت کے فیصلے کیخلاف روکتے ہوئے حکم دیا ہے کہ مقدمہ کی سپریم کورٹ میں آئندہ سماعت تک سیکرٹری داخلہ کیخلاف کارروائی نہ کی جائے عدالت عظمیٰ نے کیس کی آئندہ سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نانکالنے معاملے پر ایان علی کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایان علی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے بارے فیصلے کو وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے اس کے علاوہ سیکرٹری داخلہ کی جانب سے ضمنی درخواست بھی دائر کی گئی تھی جس میں سندھ ہائی کورٹ کو توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی سے روکنے کی استدعا کی گئی تھی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ 18 مئی کو منائی جائے گی
-
بتیاں بجھائی رکھ دی، دلجیت نے مداحوں ہی نہیں شازیہ منظورکا دل بھی جیت لیا
-
حازم بنگوار کا ان کے لباس پر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب
-
سلمان خان کی زندگی بخشنے کیلئے لارنس بشنوئی نے بڑی شرط رکھ دی
-
بالی وڈ سٹار کیون مائیکل کا لاہور آرٹس کونسل الحمرا کا دورہ، پاکستان کی ثقافت میں دلچسپی کا اظہار
-
سیف علی خان نے بازو سے کرینہ کے نام کا ٹیٹو ہٹا دیا
-
دلجیت دوسانجھ نے شازیہ منظورکا مشہورپنجابی گانا گایا، ویڈیووائرل
-
معروف کامیڈین رنگیلا کی19ویںبرسی 24مئی کو منائی جائے گی
-
نورجہاں کی صاحبزادی ظل ہما کی دسویں برسی(کل)منائی جائے گی
-
شادی کے 10منٹ بعد ہی پتا چل گیا تھا غلط انسان سے شادی ہوئی،نادیہ کا پہلی شادی سے متعلق انکشاف
-
فلم اسٹارز کے ساتھ لوگوں کا سیٹ پرجانا وسائل کا زیاں ہے، فرح خان
-
سلمان خان کی جان بخشنے کیلئے گینگسٹر لارنس بشنوئی کمیونٹی نے اہم شرط رکھ دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.