ڈونلڈ ٹرمپ کا یوٹرن مسلمانوں کے حوالے سے متنازعہ بیان واپس لے لیا
میاں محمد ندیم اتوار 26 جون 2016 14:59
ایڈن برگ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26جون۔2016ء) امریکی صدارتی نامزدگی کے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے حوالے سے اپنا متنازعہ بیان واپس لے لیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ٹرن لیتے ہوئے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا بیان واپس لے لیا۔
(جاری ہے)
اپنے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی خاتون ترجمان ہوپ ہکس نے مسلمانوں کے حوالے سے ٹرمپ کے متنازع بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ صرف 'دہشتگرد ریاستوں' سے تعلق رکھنے والوں کی امریکی آمد کے خلاف ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے رویے میں مزید نرمی لاتے ہوئے بیان دیا ہے کہ وہ ان ممالک سے بھی مسلمانوں کوامریکا آمد کی اجازت دینے پر غور کریں گے جہاں دہشتگرد سرگرمیاں جاری ہیں تاہم ان افراد کو سخت اسکروٹنی سے گزرنا ہوگا۔ٹرمپ کی ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ کونسی ریاستیں ہیں جنہیں وہ دہشتگرد سمجھتے ہیں، اسکاٹ لینڈ کے دورے پر موجود ٹرمپ کے نیشنل فنانس چیئرمین اسٹیون نوچن نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسی اب تبدیل ہوچکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.