کراچی:سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا کل گردوں کا آپریشن ہو گا،قوم سے دعاؤں کی اپیل
اتوار 26 جون 2016 16:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جون۔2016ء) ممتاز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ پیر کو ایس آئی یو ٹی میں عبدالستار ایدھی کا آپریشن ہو گا،قوم سے دعا کی اپیل ہے۔عالمی سطح پر تسلیم شدہ ممتاز سماجی کارکن ،ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ اور پاکستان کی ہر دلعزیز شخصیت عبدالستار ایدھی گردوں کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، پیر کو گردوں کے علاج کے ماہر اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلاٹیشن کے سربراہ ادیب رضوی کی سربراہی میں ماہر سرجن کی ٹیم عبدالستار ایدھی کا آپریشن کرے گی۔
عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے پوری قوم سے درخواست کی ہے عبدالستار ایدھی کی صحت یابی اور آپریشن کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی جائے۔(جاری ہے)
اْن کا ایس آئی یو ٹی میں آپریشن ہو نے جا رہے ہیں ہم ملتمس ہیں کہ آپریشن کی کامیابی کے لیے دعا کی جائے۔فیصل ایدھی نے مزید بتایا کہ آصفہ بھٹو زرداری عیادت کے لیے آئی تھیں انہوں نے ایدھی کے صاحب کے علاج ومعالجے کی پیش کش بھی تھی ،رحمن ملک صاحب بھی ایسی آفر دے چکے ہیں اور میڈیا کے ذریعے ملک ریاض کی جانب سے بھی علاج کی پیشکش موصول ہوئی تھی، ہم ان سب کے شکر گزار ہیں تا ہم ایس آئی یو ٹی میں ہونے والے علاج سے مطمئن ہیں اور ڈاکٹر ادیب رضوی ہمارے خاندان کے ایک فرد کی طرح ہیں۔
ممتاز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی ایک سادہ منش آدمی ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت میں وقف کردی ، اْن کا ایمبولینس نیٹ ورک سے سے وسیع، جامع اور متحرک ہے،کراچی کا سرد خانہ ہو، ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے علاج کے مردوں اور عورتوں کا علیحدہ علیحدہ اسپتال ہو یا پھر لا وارث بچوں کی پرورش و دیکھ بھال کا معاملہ ہو ایدھی فاونڈیشن ہی ہر ایک کا آسرا بنتا نظر آتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.