امجد فرید صابری قتل‘ 4 روزبعد ہی تفتیشی افسرتبدیل
اتوار 26 جون 2016 20:36
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26جون۔2016ء) معروف قوال امجد فرید صابری کی ٹارگٹ کلنگ کے تحقیقاتی افسر کو 4 روز بعد ہی تبدیل کردیا گیا،کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں دن دیہاڑے ٹارگٹ کلرزکا نشانہ بننے والے امجد فرید صابری کے قاتلوں کی تلاش کی تحقیقات شریف آباد تھانے سے گلبرگ تھانے منتقل کردی گئی ہے، اس کے علاوہ اعلیٰ حکام نے کیس کا تفتیشی افسربھی تبدیل کردیا ہے، پہلے کیس کی تفتیش خورشید احمد کررہے تھے، تاہم اب تفتیش محسن زیدی کو سونپ دی گئی ہے، محسن زیدی ایم کیوایم کے رہنما عامر خان کیس اور جامعہ کراچی کے پروفیسر وحید الرحمن قتل کیس کی تفتیش بھی کررہے ہیں،دوسری جانب پولیس نے شہرکے کئی علاقوں سے حراست میں لیے گئے افراد کے بیانات کی روشنی میں قتل کی کڑیاں جوڑنا شروع کردی ہیں، تفتیشی حکام نے امجد صابری کی اہلیہ کے بیان کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امجد صابری کی اہلیہ ہی بتا سکتی ہیں کہ انہیں کسی قسم کی دھمکیاں ملی تھیں یا نہیں،تاہم امجد صابری کی اہلیہ ابھی بیان دینے کے قابل نہیں، ان کی حالت بہتر ہونے کے بعد ان کا تفصیلی بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.