ماڈل ایان علی کی بیرون ملک روانگی، مقتول تفتیشی افسر کی بیوہ کی فریق بننے کی درخواست
ایان علی کوشامل تفتیش ہونے تک بیرون ملک جانیکی اجازت نہ دی جائے ، صائمہ اعجاز چوہدری
پیر 27 جون 2016 13:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء ) غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس کے مقتول تفتیشی افسر اعجاز چوہدری کی بیوہ نے سپریم کورٹ میں ایان علی کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست میں فریق بننے کی درخواست دے دی۔
(جاری ہے)
اعجاز چوہدری کی بیوہ صائمہ اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے شوہر اعجاز چوہدری کو ایان علی کے خلاف غیر ملکی کرنسی کیس کا تفتیشی افسر مقرر کیا گیا تھا، ان پر ایان علی کی مدد کیلئے دباوٴ ڈالا جا رہا تھا۔
تفتیش کے دوران ہی انہیں قتل کردیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وہ اعجاز چوہدری قتل کیس میں ایان علی کے خلاف متعلقہ تھانے میں بیان دے چکی ہیں، اس لئے انہیں سنے بغیر ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالاجا ئے۔ واضح رہے کہ ایان علی گزشتہ برس راولپنڈی ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی دبئی لے جاتے ہوئے پکڑی گئی تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.