جہانیاں میں گیس ری فلنگ کے دوران گیس سلنڈر دھماکے سے آگ لگنے کے باعث 10 دکانیں جل گئیں

پیر 27 جون 2016 17:02

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء ) جہانیاں میں گیس ری فلنگ کے دوران گیس سلنڈر دھماکے سے آگ لگنے کے باعث 10 دکانیں جل گئیں ۔

(جاری ہے)

جہانیاں بائی پاس کے نزدیک گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر دھماکا ہوگیا جس سے دکان میں موجود تمام سلنڈرز کو بھی آگ لگ گئی ‘ آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے دیگر 10 دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ۔ سلنڈرز وقفے وقفے سے زور دار دھماکے سے پھٹتے رہے ۔ آگ کی شدت میں دیکھتے ہوئے تاجروں نے دکا نیں بند کر دیں ۔ ملتان اور خانیوال سے طلب کئے ریسکیو عملے نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔

متعلقہ عنوان :