عید کے بعد تحریک انصاف سڑکوں پر نکلے گی تو حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا مشکل ہو جائیگا‘ اعجاز احمد چوہدری
کراچی میں خون اور آگ کا کھیل جاری ہے ،عوام کو چن چن کے مارا جا رہا ہے، حکمران بری طرح ناکام ہو چکے ‘ رہنما پی ٹی آئی
پیر 27 جون 2016 18:00
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ حکمران جماعت (ن)لیگ عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، بحران اور ناکام لیگ نے ملک و قوم کوبحرانوں میں دھکیلنے کے سوا کچھ نہیں کیا،پوری (ن) لیگ کے لئے عمران خان ہی اکیلے کافی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس شریف خاندان کے گلے کی ہڈی بن چکی ہے۔
نوازشریف کو لوٹ مار کا قوم کو حساب دینا ہوگا۔ عید کے بعد تحریک انصاف سڑکوں پر نکلے گی تو حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا مشکل ہو جائیگا۔ کراچی میں خون اور آگ کا کھیل جاری ہے اور عوام کو چن چن کے مارا جا رہا ہے۔ ملک کے نام نہاد وزیراعظم کا لندن میں مہنگے ترین مال میں شاپنگ کر نا ان کے شرم کا مقام ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو غریب عوام کا کوئی احساس نہیں۔
شہباز شریف بڑھکے مارنے کی بجائے صوبے کی عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے۔پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اپنی مرضی کا لیکشن اکمیشن لانا چاہتی ہے تاکہ آئندہ الیکشن میں دھاندلی کر سکے لیکن وہ اس میں ہر گز کامیاب نہیں ہوگی۔ لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی نے حکمرانوں کی نام نہاد گڈ گورنس کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ نواز شریف احتساب سے اتنے خوفزدہ ہو چکے ہیں کہ ملک واپس آنے سے ڈر رہے ہیں اور جس دن سے ملک میں صاف و شفاف احتساب ہوا تو نواز شریف کا ٹھکانہ جیل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پانامہ لیکس کے معاملے کو کسی صورت بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ پانامہ لیکس نے شریف خاندان کو پوری دنیا میں بے نقاب کرکے رکھ دیا ہے۔ کارکنان عمران خان کی کال کے منتظر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں چھپنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ کرپشن اور احتساب کی جب بھی ملک میں بات ہوتی ہے تو حکمرانوں کی جمہوریت کو خطرہ درپیش ہونے لگتا ہے۔حکمران اپنا بوریا بستر گول کر لیں کیونکہ ان کے اقتدار کا سورج جلد غروب ہونے والا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.